وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر سے آزاد کشمیرحکومت کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر سے آزاد جموں و کشمیرحکومت کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے حالیہ پر تشدد کارروائیوں سے پیدا ہونے والی صورت حال اور علاقائی امن کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے بھارت کی جانب سے …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر سے آزاد جموں و کشمیرحکومت کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے حالیہ پر تشدد کارروائیوں سے پیدا ہونے والی صورت حال اور علاقائی امن کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جعلی پولیس مقابلوں میں نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کےلئے جو منظم کارروائی کر رہا ہے اُس میں اُسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے عالمی برادری اور خصوصاً آو آئی سی ممالک سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کی جاری نسل کُشی کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی اور کہا کہ ستر سالوں میں لاکھوں کشمیریوں کی شہادت کے باوجود بین الاقوامی برادری کی بے حسی قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم و تشدد کے تمام حربے آزما رہا ہے اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کو کچلنے کےلئے جس درندگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اُس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔