اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ2017ء پاکستان کے لئے گذشتہ سال سے بھی زیادہ خوشحال ثابت ہو گا، وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت کی موثر پالیسیز اور حکمت عملی کے باعث ایک عظیم اور شاندار مستقبل 2017ءمیں پاکستان کا منتظر ہے۔ انہوںنے یہ بات میڈیا کے نمائندوں سے بات …
وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ2017ء پاکستان کے لئے گذشتہ سال سے بھی زیادہ خوشحال ثابت ہو گا، وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت کی موثر پالیسیز اور حکمت عملی کے باعث ایک عظیم اور شاندار مستقبل 2017ءمیں پاکستان کا منتظر ہے۔ انہوںنے یہ بات میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی بہترین پالیسیز کے باعث آج معاشی اور توانائی کے لحاظ سے ایک مستحکم وخود کفیل پرامن پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں پہاڑ کی مانند دکھنے والے مسائل اور چیلینجز پر حکومت نے بڑے احسن انداز سے قابو پا لیا ہے اور اس کا اعتراف نہ صرف قومی سطح پر کیا جا رہا ہے بلکہ جاپان سے لے کر امریکہ تک دنیا کے مستند جریدے اور اخبارات حکومت کی اس زبردست کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔








