وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت یونیورسل سروس فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) یونیورسل سروس فنڈ کمپنی (یو ایس ایف کو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 64واں اجلاس وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پیر کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں یو ایس ایف کے 63ویں بورڈ آف …

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) یونیورسل سروس فنڈ کمپنی (یو ایس ایف کو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 64واں اجلاس وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پیر کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں یو ایس ایف کے 63ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں یو ایس ایف کے جاری نئے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور تمام منصوبوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔

Leave a Reply