وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کا”نیوکلیئر آرم کنٹرول۔ چیلنجر اینڈ پراسپکٹس“ کے موضوع سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے جو بھارت سمیت خطہ کے تمام ممالک سے دوطرفہ تعلقات چاہتا ہے، دنیا میں جس طرح دیگر ایٹمی ممالک کو زیر بحث لایا جاتا ہے اس طرح اسرائیل کے ایٹمی پروگرامز کو بھی زیر بحث لانا چاہئے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف اسکے دفاع …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے جو بھارت سمیت خطہ کے تمام ممالک سے دوطرفہ تعلقات چاہتا ہے، دنیا میں جس طرح دیگر ایٹمی ممالک کو زیر بحث لایا جاتا ہے اس طرح اسرائیل کے ایٹمی پروگرامز کو بھی زیر بحث لانا چاہئے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف اسکے دفاع کے لیے ہے، ہم خطہ میں امن کے خواہاں ہیں انتشار نہیں چاہتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سٹریجک سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام ”نیوکلیئر آرم کنٹرول۔ چیلنجر اینڈ پراسپکٹس“ کے موضوع سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ دنیا میں جس طرح دیگر ایٹمی ممالک پاکستان، ایران، کوریا اور دیگر کو زیر بحث لایا جاتا ہے اور ان پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں اس طرح اسرائیل کے ایٹمی پروگرام کو بھی زیر بحث لانا چاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی کے حوالے بین الاقوامی سطح پر جو ابہام ہے اسے دور کرنا چاہیئے اس حوالے سے سفارتی طریقہ کار نہایت موثر رہے گا اور ہمیں اپنا نقطہ نظر سفارتی طریقہ سے اجاگر کرنا چاہیے۔

Leave a Reply