وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات میں کامیاب عہدیداران کومبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ‏راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2026 میں کامیاب ہونے والے تمام عہدیداران کومبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نےصدر منتخب ہونے پر آصف بشیر چوہدری ، نائب صدور توصیف عباسی ،رشید ملک، جنرل سیکرٹری بشیر عثمانی، فنانس سیکرٹری …

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ‏راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2026 میں کامیاب ہونے والے تمام عہدیداران کومبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نےصدر منتخب ہونے پر آصف بشیر چوہدری ، نائب صدور توصیف عباسی ،رشید ملک، جنرل سیکرٹری بشیر عثمانی، فنانس سیکرٹری اظہار خان نیازی اور جوائنٹ سیکرٹریز راجہ عمران جنجوعہ اور رانا فرحان اسلم کو مباکباددی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے ایگزیکٹو کونسل کے تمام منتخب اراکین عائشہ ناز، علی اختر، نوابزادہ شاہ علی، شہزاد راجپوت، حمید عباسی، اسد شرر، غفران چشتی، نور ایمن زہرا، اعجاز احمد فکری اور دوست محمد کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے کہ نئی قیادت صحافتی برادری کے حقوق کے تحفظ، آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔