اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تاریخی مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر دونوں ممالک کو باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر سے ملاقات …
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر نے پاکستان میں پھنسے برطانوی شہریوں کی واپسی کیلئے کی گئی کوششوں پر شکریہ ادا کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تاریخی مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر دونوں ممالک کو باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے جمعہ کو وفاقی وزیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ غلام سرور خان نے برطانوی ہائی کمشنر کی آمد کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ مضبوط تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی خیریت بھی دریافت کی اور ان کی جلد صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان میں پھنسے 2 ہزار کے قریب برطانوی شہریوں کی واپسی کیلئے کی گئی کوششوں پر وفاقی وزیر ہوا بازی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر دوطرفہ مفاد میں باہمی تعاون کو فروغ دیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے بے پناہ مواقع ہیں، دوطرفہ تعلقات کو مزید دوام بخشنے کیلئے ان صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے برطانیہ کے ساتھ ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ وہ پاکستان میں پھنسے برطانیہ کے شہریوں کی واپسی کیلئے بھرپور تعاون کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کا مستقبل تابناک ہے اور دونوں کے مابین تجارت کے شعبہ میں تعلقات کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے دونوں ممالک کے پھنسے ہوئے شہریوں کیلئے گنجائش پید اکرنے کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔








