اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمیں قومی جذبے، اتحادواخوت کے ساتھ ایک دوسرے کا احساس اور خیال رکھنا ہے، سلام پیش کرتے ہیں ان ڈاکٹروں،نرسوں اور طبی عملے کو جو اس جذبے کے ساتھ خدمت کی عظیم مثال بن رہے ہیں، حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، وفاقی و …
وفاقی و صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ ادارے عوام کے تحفظ و سلامتی کیلئے پوری تندہی سے کام کر رہے ہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمیں قومی جذبے، اتحادواخوت کے ساتھ ایک دوسرے کا احساس اور خیال رکھنا ہے، سلام پیش کرتے ہیں ان ڈاکٹروں،نرسوں اور طبی عملے کو جو اس جذبے کے ساتھ خدمت کی عظیم مثال بن رہے ہیں، حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ ادارے عوام کے تحفظ و سلامتی کیلئے پوری تندہی سے کام کر رہے ہیں۔ جمعرات کو معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ احتیاطی تدابیر پر نہ صرف خود عمل کرے بلکہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کی صحت کا بھی خیال رکھے، ہم نے کورونا کی وباء سے قومی عزم کے ساتھ لڑنا ہے، حوصلے اور دانشمندی کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرہجوم جگہوں پہ نہ جائیں، ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور بار بار دھوئیں، چین کے عوام نے جس مثالی ڈسپلن اور یکسوئی سے اس وبا کا مقابلہ کیا اس سے سبق ملتا ہے کہ اجتماعی سطح پہ کاوشیں کرنے سے اس وائرس سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔








