اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے کچی آبادیوں سے متعلق کیس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کو اس بارے تازہ ترین اور جامع رپورٹس عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔بدھ کے روز چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سید ارشد حسین شاہ بھی شامل تھے۔ …
وفاقی و صوبائی محکمےکچی آبادیوں کے حوالے سے تازہ ترین اور جامع رپورٹس جمع کروائیں، آئینی عدالت

مزید خبریں
اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے کچی آبادیوں سے متعلق کیس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کو اس بارے تازہ ترین اور جامع رپورٹس عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔بدھ کے روز چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سید ارشد حسین شاہ بھی شامل تھے۔ دورانِ سماعت عدالت نے قرار دیا کہ کچی آبادیوں سے متعلق درست اور مستند معلومات کی فراہمی مؤثر اور منصفانہ فیصلے کے لیے ناگزیر ہے، اس لیے تمام ادارے مقررہ مدت میں تازہ اعداد و شمار اور پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔عدالت نے کیس کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔








