وفاقی کابینہ نے اینٹی ریپ آرڈیننس2020اور تعزیرات پاکستان (ترمیمی) آرڈیننس 2020 کی اصولی منظوری دیدی، وفاقی وزر ا شبلی فراز حماد اظہراور خسروبختیار کی بریفنگ

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی کابینہ نے اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس2020اور تعزیرات پاکستان (ترمیمی) آرڈیننس 2020 کی اصولی منظوری دیدی، خواتین، بچوں اور بچیوں کے ساتھ ذیادتی کرنے والوں کے لئےسزائوں اور جرائم کی تشریحات سمیت سزائے موت کی شق شامل کی گئی ہے ، وفاقی کابینہ نے وزیر قانون و انصاف کو سرکاری اداروں کے بورڈ آف ڈائیریکٹرزمیں ممبران پارلیمنٹ کی تعیناتیوں سے متعلقہ قوانین کے …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی کابینہ نے اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس2020اور تعزیرات پاکستان (ترمیمی) آرڈیننس 2020 کی اصولی منظوری دیدی، خواتین، بچوں اور بچیوں کے ساتھ ذیادتی کرنے والوں کے لئےسزائوں اور جرائم کی تشریحات سمیت سزائے موت کی شق شامل کی گئی ہے ، وفاقی کابینہ نے وزیر قانون و انصاف کو سرکاری اداروں کے بورڈ آف ڈائیریکٹرزمیں ممبران پارلیمنٹ کی تعیناتیوں سے متعلقہ قوانین کے حوالے سے یں سپریم کورٹ آف پاکستان سے رہنمائی لینے کی ہدایت دی ، وفاقی حکومت کے اقدامات کی بدولت چینی اور گندم کی قیمتوں میں گذشتہ 10دنوں سے بتدریج کم ہورہی ہے ، ایمپورٹڈ چینی 68 روپے کلو اور آٹا فی 40 کلو بوری کی قیمت 200 روپے تک کم ہوئی ہے، کابینہ نے سیکریٹری اکنامک افیئرز ڈویژن کو G-20تنظیم کے 16 ممالک سے قرضوں کی ریشیڈیولنگ کے لیے معاہدے کرنے کی اجازت دی۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوارحماد اظہراور وفاقی وزیر اقتصادی امور خسروبختیار کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم کا بچوں اور خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کا سخت نوٹس ہوئے کہا کہ ایسے جرائم کسی بھی مہذب معاشرے میں برداشت نہیں کیے جاتے۔کابینہ کی اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس2020اور تعزیرات پاکستان (ترمیمی) آرڈیننس 2020 کی اصولی منظوری دیدی ۔وزیر قانون و انصاف نے کابینہ کو سرکاری اداروں کے بورڈ آف ڈائیریکٹرزمیں ممبران پارلیمنٹ کی تعیناتیوں سے متعلقہ قوانین کے حوالے سے بریفنگ دی۔کابینہ نے اس ضمن میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کا فیصلہ کیا ۔ابینہ نے کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے مورخہ 29 اکتوبر و 12 نومبر2020 کو منعقدہ اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔کابینہ کو سرکاری اداروں میں سی ای اوز اور منیجینگ ڈائریکٹرز کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کی پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی۔وزیر اعظم نے ا اس معاملے کوجلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔کابینہ نے نیشنل آرکائیوز ایکٹ کی شق نمبر 3(2) کے تحت نیشنل آرکائیوز کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری دی۔اکنامک افیئرز ڈویژن نے کابینہ کو آگاہ کیاکہ اس وقت G-20 ممالک کی طرف سے پاکستان کومئی سے دسمبر 2020 کے عرصے تک کے لیے دیے گئے قرضوں میں 1.7 سے 2 ارب ڈالر کی ادایئگیاں موخر کر دی گئی ہیں۔ قرضوں کی ادائیگی کی موخری کا فیصلہ اور سہولتG-20 نے کرونا وبا ء کی وجہ سے فراہم کی ہے جو جون 2021تک موثر رہے گی۔کابینہ نے وزارت کامرس کو پاکستان ٹیلیویژن پر کھیلوں کی نشریات کی مد میں بین الاقوامی ٹی وی چینلز کو ادایئگیوں کے لیے این او سی جاری کرنے کی اجازت دی۔کابینہ نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن پر احکامات کے حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات کو کووناء وبا کے بارے موثرآگاہی مہم چلانے کی ہدایت جاری کی۔ کابینہ نے نیشنل بک فاونڈیشن کے ایم ڈی اور بورڈ آف گورنرز کی تعیناتیوں،کابینہ نے سول ایویشن رولز1991میں ترامیم کا معاملہ کابینہ کمیٹی برائے قانون کے سپرد کرنے ، کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مورخہ 16نومبر 2020 کو منعقدہ اجلاس، کمیٹی برائے توانائی کے مورخہ 19نومبر 2020 کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کابینہ نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دی۔ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز ابتدائی طور پر پشاور، اسلام آباد، لاہور اور ہری پور میں قائم کیے جایں گے۔ کابینہ نے کراچی اور کوئٹہ میں بھی ان زونز کے قیام کی منظوری دی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں آئی ٹی کا وسیع پوٹینشل موجود ہے جسے بروئے کار لانا لازمی ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی جدید دور میں ترقی کا زینہ ہے۔وزیر اعظم نے ملک بھر میں 50 ٹیکنالوجی زونز بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اہم معاشی اعشاریوں میں بہتری کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں تحریک انصاف کو کامیابی ملنے پر جی بی ہے عوام کے شکر گزار ہیں تا ہم پیپلز پارٹی گلگت میں شرپسندی کررہی ہے اس رویے کی مذمت کرتے ہیں ،واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملے گی ،شفاف الیکشن ہوئے اعتراض ہے تو ثبوت کے ساتھ الیکشن کمیشن کے پاس جائیں ۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف کی والدہ کا انتقال ہوا وزیر اعظم سمیت کابینہ اراکین نے تعزیتی پیغام بھیجے،شہباز شریف کو پے رول پر رہا کیا جا رہا ہے اس خبر کی تصدیق کچھ دیر میں ہو جائے گی،ہم نے نواز شریف ان کے بچوں یا اسحاق ڈار کو آنے سے نہیں روکا،وہ آئیں اور تدفین میں شریک ہوں ہماری جانب سے کوئی قدغن نہیں ہوگی۔ انہو ں نے کہا کہ کرونا کی دوسری لہر کافی خطرناک ہے،کرونا کی موجودہ لہر میں سنجیدہ ہونا پڑے گا،موجودہ حالات میں جلسے جلوس کرنے کا متحمل نہیں ہوا جاسکتا،معاشی سرگرمیوں سے تعلق نہ رکھنے والی سرگرمیوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا ایک انتہاء پسند ملک کے طور پر ابھر رہا ہے،بھارت میں مسلم مخالف قوانین اس بات کی گواہی دیتے ہیں ان میں کوئی انسانیت نہیں ،مودی نے بھارت کے جمہوری ملک ہونے کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار عماد اظہر نے کہا کہ چینی کی پیداوار ، ترسیل اور دیگر امور سے متعلق متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں قانون سازی کر کے جرمانے 50 ہزار سے بڑھا کر 50 لاکھ کردیئے گئے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ 10 سے 15نومبر کریشنگ کا آغاز کیا گیا ہے اور سوا لاکھ ٹن گندم کے پی کے اور پنجاب کے لئے ایمپورٹ کی جارہی ہے ۔اس وقت ملک میں 4ہزار یوٹیلٹی سٹورز پر 68 روپے چینی فی کلو دستیاب ہے ، آنے والے دنوں میں چینی کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوگی ۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی بدولت 10دنوں میں آٹے کے قیمت میں فی 40 کلو 200 روپے کمی ہو چکی ہے ، اس سال کے لئے گندم کی ضرورت 2کروڑ 76لاکھ میٹرک ٹن تھی جبکہ پیدوار 2 کروڑ 58لاکھ میٹرک ٹن تھی ، پچھلے سال کے ذخائر کو ملانے کے بعد 31 لاکھ ٹن گندم سرکاری زرائع سے ریلیز کی گئی ہے ۔