اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وفاقی کابینہ کا اجلاس آئندہ ہفتے سے جمعرات کے بجائے منگل کو منعقد ہوا کرے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے ٹویٹ کے مطابق کابینہ کے اجلاس کا دن تبدیل کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ کا اجلاس آئندہ ہفتے سے جمعرات کے بجائے منگل کو منعقد ہوا کرے۔