ونٹر اولمپکس2026: جاپان کی کرلنگ ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

میلان۔18فروری (اے پی پی):مِیلان کورٹینا اولمپکس 2026میں جاپان کی ویمنز کرلنگ ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر سکی، میزبان اٹلی کی خواتین ٹیم نے ویمنز کرلنگ مقابلوں میں جاپان کی ٹیم کو چھٹے میچ میں 6-8 سے شکست دے دی۔کیوڈوکے مطابق ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں یہ جاپان کی چھٹی ناکامی ہے۔ جاپان نے اس سے قبل گزشتہ دو اولمپکس میں میڈلز جیتے تھے تاہم …

میلان۔18فروری (اے پی پی):مِیلان کورٹینا اولمپکس 2026میں جاپان کی ویمنز کرلنگ ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر سکی، میزبان اٹلی کی خواتین ٹیم نے ویمنز کرلنگ مقابلوں میں جاپان کی ٹیم کو چھٹے میچ میں 6-8 سے شکست دے دی۔کیوڈوکے مطابق ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں یہ جاپان کی چھٹی ناکامی ہے۔ جاپان نے اس سے قبل گزشتہ دو اولمپکس میں میڈلز جیتے تھے تاہم اس بار ٹیم وہ کارکردگی دہرانے میں ناکام ثابت ہوئی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جاپانی کھلاڑی کاہو اونوڈیرا نے انتہائی مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ حالیہ میچوں میں ہمیں بہت ہی کم مارجن سے شکست ہوئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب تک ہم اپنی شاٹس کی درستگی میں اضافہ نہیں کریں گے، میچ جیتنا مشکل ہوگا۔ جاپانی ٹیم نے اٹلی کے خلاف اپنی لائن اپ میں تبدیلی کرتے ہوئے مینا کوبایاشی کو میدان میں اتارا جنہوں نے 92فیصد درست شاٹس لگا کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی، مگر دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے خاطر خواہ مدد نہ ملنے کے باعث کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ٹیم کی کپتان سیاکا یوشیمورا نے اپنی خراب فارم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئس رنک کی بدلتی ہوئی صورتحال کو سمجھنے میں مشکل محسوس کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔