ون ڈے کرکٹ میں صبر کے ساتھ باولنگ کرنی پڑتی ہے، ٹیم کا ہر کھلاڑی کامیابی کے لئے کوششیں کررہا تھا، نسیم شاہ

نسیم شاہ
ون ڈے کرکٹ میں صبر کے ساتھ باولنگ کرنی پڑتی ہے، ٹیم کا ہر کھلاڑی کامیابی کے لئے کوششیں کررہا تھا، نسیم شاہ

کراچی۔ 03 ستمبر (اے پی پی):قومی فاسٹ باولر نسیم شاہ نے کہا ہےکہ ون ڈے کرکٹ میں صبر کے ساتھ باولنگ کرنی پڑتی ہے، بھارت کے خلاف ون ڈے کا تجربہ نیا تھا ،اللہ کا شکر ہے اچھی باولنگ ہوئی۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ تھوڑا تبدیل ہوتا ہے لیکن تجربہ بہت مختلف تھا۔ شروع میں گیند سوئنگ ہورہا تھا، آ پ کے ہاتھ میں یہی ہوتا ہے کہ اچھی جگہ باولنگ کرو۔نسیم شاہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف میں نے کوشش کی کہ ا ن کو رنز نہ بنانے دوں، میں نے سوچا تھا کہ جہاں اچھی لائن سے باولنگ کی تو بھارت کے بیٹرز وکٹیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے شروع میں بہترین باولنگ کی جبکہ حارث رئوف نے بھی درمیان میں آکر بہت اچھی باولنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی کامیابی کے لئے کوششیں کررہا تھا۔ نسیم شاہ نے کہا کہ بچپن میں لاہور میں بہت کرکٹ کھیلی، وہاں میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، لاہور کے میچ کو انجوائے کریں گے اور جیتیں گے۔