بیجنگ ۔ 30 مارچ (اے پی پی) چین کے وائرس سے متاثرہ صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلباءنے یونیورسٹیوں اور مقامی حکام کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے انتظامات کے دوران اچھی دیکھ بھال کئے جانے پر اظہار تشکر کیا ہے ۔ ووہان ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں لاجسٹک انجینئرنگ کے پاکستانی طالب علم حسن علی نے کہا کہ وباءکے آغاز پر وہ …
ووہان میں پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلبائکا لاک ڈاﺅن کے دوران اچھی دیکھ بھال کئے جانے پر یونیورسٹیوں اور مقامی حکام سے اظہار تشکر
بیجنگ ۔ 30 مارچ (اے پی پی) چین کے وائرس سے متاثرہ صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلباءنے یونیورسٹیوں اور مقامی حکام کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے انتظامات کے دوران اچھی دیکھ بھال کئے جانے پر اظہار تشکر کیا ہے ۔ ووہان ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں لاجسٹک انجینئرنگ کے پاکستانی طالب علم حسن علی نے کہا کہ وباءکے آغاز پر وہ اور اس کا خاندان پریشان تھا ۔ا س نے کہا کہ میرے اساتذہ نے ہر طالب علم کی ہر لمحہ مدد کی۔ روزنامہ چائنا ڈیلی کے مطابق 21سالہ پاکستانی طالب علم نے کہا کہ اساتذہ نے ہمیں بیمار ی کے متعلق شعور دیا،کھانے پینے کی اشیاءکا اہتمام کیا اور ماسک فراہم کئے۔ حسن علی نے کہا کہ اب میرے لئے بہت آسانی ہوگئی ہے، والدین سے تقریباً روزانہ رابطہ ہوجاتا ہے اور انہیں کہا ہے کہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔اس نے مزید کہا کہ میں ووہان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں میں ہر طرح ٹھیک اور محفوظ ہوں اور مجھے اعتماد ہے کہ چینی حکومت وباءپر مکمل قابو پالے گی، افریقی ملک کینیا کے 34 سالہ طالب علم اوڈل رچرڈ جو سافٹ ویئر انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا ہے ،نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس وباءکے دوران وہ چینی عوام کی جا نب ایک دوسرے کے لئے اور خا ص کر غیر ملکیوں کے لئے ہمدردی اور دیکھ بھال کے جذبہ سے بہت متاثر ہوا ہے ۔









