وژن 2025ءکے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ملک میں تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات و اصلاحات احسن اقبال کی ہدایات پر وژن 2025ءکے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ملک میں تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہے ، ایچ ای سی اگلے 10سالوں میں ایسا تعلیمی نظام بنانے کیلئے کام کررہاہے جو ایشیاءمیں بہترین ہو گا ۔ پلاننگ کمیشن کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ پاکستان امریکہ نالج کوریڈور کے تحت اگلے دس سالوں میں دس ہزار پی ایچ ڈی سکالر تیار کئے جائیں گے۔ اس طرح چین پاکستان اکنامک کوریڈور کی طرح پاک یو ایس نالج کوریڈور سٹریٹجک گیم چینجز ثابت ہو گا۔حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں ایچ ای سی کے بجٹ کو 100ارب سے بڑھا کر 215ار ب کردیا ہے ۔