واشنگٹن۔19فروری (اے پی پی):ویتنام کی ایئرلائنز نے مسافر طیاروں کی خریداری کیلئے امریکی اور یورپی کمپنیوں کے ساتھ 36.9 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کئے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق ویتنام کی تین ایئرلائنز کے امریکی فضائی کمپنیوں کے ساتھ طیاروں اور متعلقہ خدمات کی خریداری کے یہ معاہدے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ہنوئی اور واشنگٹن کے درمیان ویتنامی مصنوعات پر عائد امریکی ٹیرف کے حوالے …
ویتنامی ایئرلائنز کے طیاروں کی خریداری کیلئے 36.9 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے

مزید خبریں
واشنگٹن۔19فروری (اے پی پی):ویتنام کی ایئرلائنز نے مسافر طیاروں کی خریداری کیلئے امریکی اور یورپی کمپنیوں کے ساتھ 36.9 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کئے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق ویتنام کی تین ایئرلائنز کے امریکی فضائی کمپنیوں کے ساتھ طیاروں اور متعلقہ خدمات کی خریداری کے یہ معاہدے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ہنوئی اور واشنگٹن کے درمیان ویتنامی مصنوعات پر عائد امریکی ٹیرف کے حوالے سے تجارتی مذاکرات جاری ہیں۔
نئی قائم ہونے والی ایئرلائن ’’ سن فو چوک ائیرویز ‘‘نے 40 بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیاروں کا آرڈر دیا ہے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 22.5 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام ایک بین البراعظمی نیٹ ورک قائم کرنے کی اسٹریٹجک حکمت عملی کا حصہ ہے۔قومی فضائی کمپنی ’’ویتنام ائیرلائنز‘‘ نے 50 بوئنگ 737-8 طیاروں کے لیے 8.1 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا ہے جبکہ مستقبل میں مزید 30 وسیع جسامت (وائیڈ باڈی) طیارے خریدنے پر بھی بات چیت شروع کی گئی ہے۔
کمپنی کے چیئرمین ڈانگ نوک ہوا نے کہا کہ یہ معاہدہ 2030 تک صفِ اول کی ایئرلائن بننے کے ہدف کی بنیاد فراہم کرے گا۔کم لاگت والی ایئرلائن’’ویٹ جیٹ ائیر‘‘ نے بھی مجموعی طور پر 6.3 ارب ڈالر کے دو معاہدوں کا اعلان کیا، اس میں سے 5.4 ارب ڈالر 44 ائیربس اے 320 طیاروں کے انجنوں کی فراہمی اور دیکھ بھال پر خرچ ہوں گے جبکہ تقریباً 96 کروڑ ڈالر 6 بوئنگ 737 طیاروں کے لیز معاہدے پر خرچ کیے جائیں گے۔








