ویتنام ،ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی

ویتنام کے وسطی صوبہ ہا تنہ میں شمال۔جنوب ایکسپریس وے پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم سےایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے

ہنوئی۔22جون (اے پی پی):ویتنام کے وسطی صوبہ ہا تنہ میں شمال۔جنوب ایکسپریس وے پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم سےایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ رات کو تقریباً 8 بجے اس وقت پیش آیا، جب شمال کی جانب جانے والی مسافر کوچ ٹریکٹر ٹریلر کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔ ٹریلر پر بڑے سٹیل فریم لادے گئے تھے۔ تصادم کے باعث کوچ کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں