ویتنام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات نہیں کر رہے، وائٹ ہاﺅس

واشنگٹن ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وائٹ ہاوس نے کہا ہے ویتنام میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات نہیں کر رہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاﺅس کی سیکرٹری سارا سینڈرس نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ دونوں رہنما دانانگ شہر میںہونے والے ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون تنظیم (ایپک) فورم میں شرکت کر رہے ہیں تاہم ملاقات کا وقت طے نہ ہونے کے …

واشنگٹن ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وائٹ ہاوس نے کہا ہے ویتنام میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات نہیں کر رہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاﺅس کی سیکرٹری سارا سینڈرس نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ دونوں رہنما دانانگ شہر میںہونے والے ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون تنظیم (ایپک) فورم میں شرکت کر رہے ہیں تاہم ملاقات کا وقت طے نہ ہونے کے باعث ملاقات نہیں کر رہے۔انھوں نے کہا کہ روسی خبررساں ادارے نے صدر پیوٹن کے ترجمان دیمتری سیکوف کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں سربراہان کی ملاقات کے بارے میں تا حال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ امریکی اور روسی صدور رواں برس جولائی میں جی ٹونٹی اجلاس کے موقع پر جرمنی میں ملاقات کر چکے ہیں۔

Leave a Reply