ویتنام میں 6 ماہ کے دوران80 ہزار 500 نئی کمپنیاں قائم

107
Vietnam
Vietnam

ہنوئی ۔3جولائی (اے پی پی):ویتنام میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران80 ہزار 500 نئی کمپنیاں قائم کی گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران قائم کی گئی کمپنیوں سے 6.1 فیصد زیادہ ہیں۔ شنہوا نے ویتنام کے جنرل شماریات کے دفتر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں رجسٹرڈ ہونے والے نئے کاروباری اداروں کے سرمائے کا تخمینہ 744.2 ٹریلین ویتنامی ڈونگ (29.2 بلین امریکی ڈالر) لگایا گیا ہے۔

اس عرصے میں قائم ہونے والی نئی کمپنیوں میں سے زیادہ تر کا تعلق بجلی، پانی، گیس کی پیداوار اور فراہمی کے شعبہ سے ہے اور ان میں 15.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آٹوموبائل اور موٹر سائیکل کی مرمت کے شعبے میں قائم ہونے والی کمپنیوں میں 13.8فیصد اور مینوفیکچرنگ اور پروسیسنگ انڈسٹری کے شعبہ میں قائم ہونے والی نئی کمپنیان گزشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 8.2 فیصد زیادہ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی قائم ہونے والی زیادہ تر کمپنیاں چھوٹے سائز کے ادارے ہیں جن میں سے 92.3 فیصد کا تعلق خدمات کے شعبہ سے ہے۔مزید برآں ویتنام میں ایسی کمپنیاں جو بند ہو چکی تھیں میں سے 39 ہزار کمپنیوں نے رواں سال جنوری اور جون کے درمیان اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی ہیں۔