ہنوئی۔16ستمبر (اے پی پی):ویتنام میں سمندری طوفان یاگی کے باعث تقریباً 1.6 بلین ڈالر کا نقسان ہوا ہے جو ملکی ترقی کی شرح میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق سرمایہ کاری کی وزارت کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق طوفان کے اثرات کی وجہ سے 2024 میں ویتنام کی اقتصادی ترقی پہلے کی پیش گوئی کے مقابلے میں 0.15 فیصد سست …
ویتنام کو سمندری طوفان یاگی سے 1.6 بلین ڈالر کا نقصان

مزید خبریں
ہنوئی۔16ستمبر (اے پی پی):ویتنام میں سمندری طوفان یاگی کے باعث تقریباً 1.6 بلین ڈالر کا نقسان ہوا ہے جو ملکی ترقی کی شرح میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق سرمایہ کاری کی وزارت کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق طوفان کے اثرات کی وجہ سے 2024 میں ویتنام کی اقتصادی ترقی پہلے کی پیش گوئی کے مقابلے میں 0.15 فیصد سست ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل وزارت نے رواں سال 6.8 فیصد سے 7 فیصد تک توسیع کی پیش گوئی کی تھی۔
وزارت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ شعبوں میں زراعت، جنگلات اور ماہی گیری شامل ہیں، جہاں ترقی میں 0.33 فیصد کمی ہو سکتی ہے جبکہ صنعت اور تعمیرات پر 5 بیس پوائنٹس کا کم اثر پڑ سکتا ہے۔وزارت نے کہا کہ تھائی نگوین، ہائیفونگ جیسے انتہائی صنعتی علاقوں میں ترقی 0.5 فیصد سست ہو سکتی ہے کیونکہ انہیں طوفان کا سب سے زیادہ سامنا کرنا پڑاہے۔
آفت کے ادارے کے مطابق، سیلاب نے شمالی ویتنام میں 190,000 ہیکٹر (469,500 ایکڑ) چاول کے کھیتوں اور 48,000 ہیکٹر نقد فصلوں جیسے مکئی اور کاساوا کو بھی زیر آب کر دیا ہے، جس سے تقریباً 232,000 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ویتنام کے آفات سے نمٹنے والے ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق، 7 ستمبر کو آنے والے اس طوفان میں پیر کی صبح تک 292 افراد ہلاک اور 38 لاپتہ ہو گئے ۔








