ویتنام کی مینوفیکچرنگ پیداوار میں فروری میں 19 ماہ کا تیز ترین اضافہ ریکارڈ

ہنوئی۔2مارچ (اے پی پی):ویتنام کی مینوفیکچرنگ پیداوار رواں سال فروری میں گزشتہ 19 ماہ کی تیز ترین رفتار سے بڑھی۔ شنہوا کے مطابق یہ بات ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس کی جانب سے پیر کو جاری کردہ رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل کا ویتنام مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) فروری میں بڑھ کر 54.3 ہو گیا، جو جنوری میں 52.5 تھا …

ہنوئی۔2مارچ (اے پی پی):ویتنام کی مینوفیکچرنگ پیداوار رواں سال فروری میں گزشتہ 19 ماہ کی تیز ترین رفتار سے بڑھی۔ شنہوا کے مطابق یہ بات ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس کی جانب سے پیر کو جاری کردہ رپورٹ میں بتائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل کا ویتنام مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) فروری میں بڑھ کر 54.3 ہو گیا، جو جنوری میں 52.5 تھا اور یہ چار ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس کے اکنامکس ڈائریکٹر اینڈریو ہارکر نے کہا کہ ویتنام کا مینوفیکچرنگ شعبہ جنوری کی نمو کو مزید مضبوط کارکردگی کے ساتھ فروری میں آگے بڑھانے میں کامیاب رہا۔