ویرات کوہلی کینگروز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں نروس نائنٹیز کا شکار، 8 رنز کے فرق سے کیریئر کی 31 ویں سنچری مکمل کرنے سے محروم

ویرات کوہلی

کولکتہ ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے قائد اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور صرف 8 رنز کے فرق سے کیریئر کی 31 ویں سنچری مکمل کرنے سے محروم رہے۔