وفاقی تحقیقاتی ادارہ لاہور زون نے ویزا فراڈ کے مقدمے میں ملزم محمد بوٹا کو سزا دلوادی
ویزا فراڈ کیس، ملزم کو 2 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ

مزید خبریں
لاہور۔3جولائی (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارہ لاہور زون نے ویزا فراڈ کے مقدمے میں ملزم محمد بوٹا کو سزا دلوادی۔سپیشل کورٹ سنٹرل-II لاہور نے ملزم محمد بوٹا کو 2 سال قید بامشقت، 5 لاکھ روپے جرمانے اور متاثرہ شہری کو 3 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق ملزم نے شہری کو دبئی کے ورک ویزا کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 25 ہزار روپے ہتھیائے تھے، جس پر اس کے خلاف تھانہ انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور میں درج کیا گیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے کی مضبوط تفتیش اور قانونی ٹیم کی موثر پیروی کے باعث مقدمہ منطقی انجام تک پہنچا۔ کیس کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اقرا الطاف نے کی۔عدالت نے فیصلے کے بعد ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔








