جمیکا۔11دسمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اوربنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل (جمعرات کو )وارنر پارک، باسیٹری، سینٹ کٹس میں کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میزبان ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش …
ویسٹ انڈیز اوربنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (کل) کھیلا جائے گا

مزید خبریں
جمیکا۔11دسمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اوربنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل (جمعرات کو )وارنر پارک، باسیٹری، سینٹ کٹس میں کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میزبان ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو 5 وکٹوں جبکہ دوسرے ون دے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔
بنگلہ دیش کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ ویسٹ انڈیز پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو بین الاقوامی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے علاوہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد ون ڈے سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں ۔ ویسٹ انڈیز اوربنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 12 دسمبر کو وارنر پارک، باسیٹری، سینٹ کٹس میں ہی کھیلا جائے گا ۔








