ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 7 جنوری کو کھیلا جائے گا

برج ٹاﺅن ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آئرلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورے کا آغاز 4 جنوری کو ٹور میچ سے کرے گی، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری کو برج ٹاﺅن میں …

برج ٹاﺅن ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آئرلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورے کا آغاز 4 جنوری کو ٹور میچ سے کرے گی، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری کو برج ٹاﺅن میں کھیلاجائے گا، دوسرا ون ڈے 9 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 12 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 15 جنوری، دوسرا 19 جنوری اور تیسرا 20 جنوری کو کھیلا جائے گا۔