ماؤنٹ مونگانوئی۔20دسمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 381 رنز بنا لیے۔ کیوم ہوج نے شاندار سنچری سکور کی اور وہ 109 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ برینڈن کنگ 65، جوہن کیمبل 45، ٹیون املاچ 27، ایلک اتھانزے 45، جسٹن گریوز 43 اور کپتان روسٹن چیز 2 …
ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 381 رنز بنا لیے

مزید خبریں
ماؤنٹ مونگانوئی۔20دسمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 381 رنز بنا لیے۔ کیوم ہوج نے شاندار سنچری سکور کی اور وہ 109 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
برینڈن کنگ 65، جوہن کیمبل 45، ٹیون املاچ 27، ایلک اتھانزے 45، جسٹن گریوز 43 اور کپتان روسٹن چیز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اینڈرسن فلپ 12 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی اور اعجاز پٹیل نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 194 رنز درکار ہیں۔








