جمیکا ۔ 10 جولائی (اے پی پی) ایون لیوس کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ایون لیوس نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی باﺅلرز کی خوب دھلائی کی اور صرف 62 گیندوں پر 12 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 125 رنز …
ویسٹ انڈیز نے واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بھارت کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

مزید خبریں
جمیکا ۔ 10 جولائی (اے پی پی) ایون لیوس کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ایون لیوس نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی باﺅلرز کی خوب دھلائی کی اور صرف 62 گیندوں پر 12 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 125 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اس شاندار کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔








