وشاکا پٹنم ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کو شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے، انہوں نے کہا کہ سیریز کے آئندہ …
ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے، روہت شرما

مزید خبریں
وشاکا پٹنم ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کو شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے، انہوں نے کہا کہ سیریز کے آئندہ میچز کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں روہت شرما نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے ابتدائی میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم دوسرے میچ میں کالی آندھی کو شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں شکست سے ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف سیریز کے آئندہ میچز کےلئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 18 دسمبر کو وشاکاپٹنم میں شیڈول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں کم بیک کے لئے کسی ایک کھلاڑی پر فوکس کرنے کی بجائے پوری ٹیم کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی اور کھیل کے تینوں شعبوں میں سرتوڑ محنت کرنا ہوگا۔








