لاہور۔20جنوری (اے پی پی):ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ کرسٹوفر مارک ٹیلر آئی سی سی امپائر ایکسچینج پروگرام کے تحت جاری پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون 2025-26 کے تین میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ اس بات کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کیا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق کرس ٹیلر ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ غنی گلاس اور سوئی ناردرن گیس پائپ …
ویسٹ انڈیز کے امپائر کرس ٹیلر پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے میچز میں فرائض انجام دیں گے

مزید خبریں
لاہور۔20جنوری (اے پی پی):ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ کرسٹوفر مارک ٹیلر آئی سی سی امپائر ایکسچینج پروگرام کے تحت جاری پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون 2025-26 کے تین میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ اس بات کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کیا۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق کرس ٹیلر ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ غنی گلاس اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے درمیان کریں گے، جو بدھ 21 جنوری سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔اس کے علاوہ وہ 27 جنوری سے کے سی سی اے اسٹیڈیم میں خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) اور ایس این جی پی ایل کے درمیان ہونے والے میچ میں فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ تیسرا میچ ساہیر ایسوسی ایٹس اور پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے درمیان 2 فروری سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔کرس ٹیلر کو امپائرنگ کا خاصا تجربہ حاصل ہے۔
وہ اب تک پانچ خواتین ون ڈے اور تین خواتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے علاوہ مجموعی طور پر41 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور 53 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ ان کی آخری ذمہ داری نومبر 2025 میں ویسٹ انڈیز کی ڈومیسٹک 50 اوورز کرکٹ تھی۔
امپائر ایکسچینج پروگرام کے تحت کرس ٹیلر کو نہ صرف بیرونِ ملک تجربہ حاصل کرنے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا بلکہ وہ پاکستان کے مقامی امپائرز کو بھی ویسٹ انڈیز کے ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں حاصل ہونے والے اپنے تجربات اور مشاہدات سے فائدہ پہنچائیں ۔








