کنگسٹن ۔02 ستمبر(اے پی پی) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے آئندہ برس انگلینڈ کے خلاف ہوم انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، ویسٹ انڈیز 10 برس کی دوری کے بعد انگلینڈ کے خلاف مکمل سیریز کی میزبانی کرے گا، انگلش ٹیم دورے کے دوران کالی آندھی کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، یہ ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ …
ویسٹ انڈیز 10 برس بعد 2019ءمیں انگلش کرکٹ ٹیم کے خلاف مکمل سیریز کی میزبانی کرے گا

مزید خبریں
کنگسٹن ۔02 ستمبر(اے پی پی) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے آئندہ برس انگلینڈ کے خلاف ہوم انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، ویسٹ انڈیز 10 برس کی دوری کے بعد انگلینڈ کے خلاف مکمل سیریز کی میزبانی کرے گا، انگلش ٹیم دورے کے دوران کالی آندھی کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، یہ ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ کے خلاف 2009ءکے بعد پہلی طویل سیریز ہو گی، ویسٹ انڈیز نے 2009ءمیں ہی انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ سیریز جیتی تھی جب کالی آندھی نے انگلش ٹیم کو پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے زیر کیا تھا۔








