ویسٹ انڈین اوپنرز کا ایک ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سنچریاں بنانے کا پہلا موقع

ڈبلن۔ 5 مئی (اے پی پی) ویسٹ انڈین اوپننگ بلے بازوں جان کیمپ بیل اور شائی ہوپ نے ایک ہی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں سنچریاں بنا کر تاریخ رقم کر دی، یہ ون ڈے انٹرنیشنل تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ دونوں ویسٹ انڈین اوپنرز نے ایک ہی میچ میں سنچریاں بنائی ہوں، دونوں بلے بازوں نے سہ ملکی سیریز میں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں سنچریاں بنا …

ڈبلن۔ 5 مئی (اے پی پی) ویسٹ انڈین اوپننگ بلے بازوں جان کیمپ بیل اور شائی ہوپ نے ایک ہی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں سنچریاں بنا کر تاریخ رقم کر دی، یہ ون ڈے انٹرنیشنل تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ دونوں ویسٹ انڈین اوپنرز نے ایک ہی میچ میں سنچریاں بنائی ہوں، دونوں بلے بازوں نے سہ ملکی سیریز میں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں سنچریاں بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، دونوں بلے بازوں نے اوپننگ شراکت میں 365 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جان کیمپ بیل نے 179 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کی طرف سے چوتھی جبکہ شائی ہوپ نے 170 رنز کی اننگز کھیل کر ملک کی طرف سے چھٹی بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز کرس گیل کو حاصل ہے جنہوں نے 215 رنز کی اننگز کھیل رکھی ہے، دوسری اور تیسری بڑی اننگز کا اعزاز ویون رچرڈز کے پاس ہے جنہوں نے 189 اور 181 رنز کی اننگز کھیل رکھی ہیں۔ کیمپ بیل نے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی جبکہ شائی ہوپ نے پانچویں سنچری سکور کی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply