نیویارک۔26جنوری (اے پی پی):تھنڈربرڈزکے زیراہتمام ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ5 فروری سے امریکا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گےٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ای ایس پی این کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا ایک معروف ٹورنامنٹ ہے۔ ٹورنامنٹ میں 33سالہ بیلجیئم کے گالفر تھامس ڈیٹری …
ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ 5فروری سے امریکا میں شروع ہوگا

مزید خبریں
نیویارک۔26جنوری (اے پی پی):تھنڈربرڈزکے زیراہتمام ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ5 فروری سے امریکا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گےٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ای ایس پی این کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا ایک معروف ٹورنامنٹ ہے۔ ٹورنامنٹ میں 33سالہ بیلجیئم کے گالفر تھامس ڈیٹری اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ٹورنامنٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 8 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے لئے 96 لاکھ امریکی ڈالرکی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔








