کراچی میں پاکستان اور زمبابوےکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کی مشقوں اور ذرائع ابلاغ سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
ویمنزکرکٹ ،پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری

مزید خبریں
لاہور۔29اپریل (اے پی پی):کراچی میں پاکستان اور زمبابوےکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کی مشقوں اور ذرائع ابلاغ سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ سیریز4 سے 9 مئی تک نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔شیڈول کے مطابق زمبابوے کی ٹیم29 اپریل کو کراچی پہنچے گی ۔30 اپریل اور یکم مئی کو دونوں ٹیمیں شام کومشق کریں گی، جسے صرف مناظر تک محدود رکھا جائے گا۔ 2 مئی کو بھی دونوں ٹیمیں رات ساڑھے سات بجے سے مشق کریں گی جبکہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی اور سیریز سے قبل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔3 مئی کو شام ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک مشق ہوگی، جسے بھی صرف مناظر تک محدود رکھا جائے گا۔
سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ4 مئی کو اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔ میچ کے اختتام پر کسی ایک ٹیم کا کھلاڑی یا معاون ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرے گا۔ دوسرا ایک روزہ میچ6 مئی کو کھیلا جائے گا۔ میچ کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کی جائے گی۔7 مئی کو آرام کا دن ہوگا جبکہ8 مئی کو مشق کا سیشن ہوگا جو صرف مناظر تک محدود ہوگا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9 مئی کو کھیلا جائے گا ،سیریز کے اختتام پر بھی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کی جائے گی۔پاکستان ٹیم کے میڈیا امور کے نگران محمد ارسلان ہوں گے جو ٹیم سے متعلق تمام معلومات کے لیے رابطہ کار ہوں گے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شیڈول میں کسی بھی تبدیلی سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔








