لاہور۔15فروری (اے پی پی):ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ اے میچ میں بھارت اے نے پاکستان اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنکاک کے ٹرڈتھائی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا اے نے 94 رنز کا ہدف 59 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ دنیش ورندا نےنصف سنچری سکور کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔پاکستان اے …
ویمنز ایشیا کپ ،رائزنگ سٹارز کے میچ میں بھارت اے نے پاکستان اے کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

مزید خبریں
لاہور۔15فروری (اے پی پی):ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ اے میچ میں بھارت اے نے پاکستان اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنکاک کے ٹرڈتھائی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا اے نے 94 رنز کا ہدف 59 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ دنیش ورندا نےنصف سنچری سکور کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔پاکستان اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ابتدائی چھ وکٹیں محض 41 رنز پر 9.2 اوورز میں گر گئیں۔ اوپنر شوال ذوالفقار نے 29 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔
گل رخ نے 21 جبکہ انوشہ ناصر نے 17 رنز اسکور کیے۔ پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 93 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔انڈیا اے کی جانب سے کپتان رادھا یادو، سائما ٹھاکر اور پریما راوت نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ منو مانی اور جنتی مانی کلیتا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔جواب میں پاکستان اے کی فاسٹ بولر واہیدہ اختر نے ابتدا میں ہی ہمیرا قاضی کو بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ کرکے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔
تاہم دنیش ورندا نے 29 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 55 رنز بنائے جبکہ انوشکا شرما نے 24 رنز اسکور کیے۔ دونوں کے درمیان 79 رنز کی شراکت قائم ہوئی جسے بائیں ہاتھ کی اسپنر مومنہ ریاست نے نویں اوور میں توڑا، مگر اس کے بعد انڈیا اے نے ہدف 10.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان اے اپنا آخری گروپ میچ 17 فروری کو اسی مقام پر متحدہ عرب امارات ویمن کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ مرحلے کے بعد سیمی فائنلز 20 فروری جبکہ فائنل 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔








