ویمنز ایشیا کپ سیمی فائنل، سری لنکا نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

دمبولا۔26جولائی (اے پی پی):ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، پاکستان ویمنز ٹیم کا 141 رنز کا ہدف میزبان سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں حاصل کرلیا، چماری اتاپتو کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جمعہ کے روز دمبولا میں کھیلے گئے ویمنز …

دمبولا۔26جولائی (اے پی پی):ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، پاکستان ویمنز ٹیم کا 141 رنز کا ہدف میزبان سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں حاصل کرلیا، چماری اتاپتو کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جمعہ کے روز دمبولا میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے ، منیبہ علی 37 ، گل فیروزہ 25 اور کپتان ندا ڈار 23 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں جبکہ فاطمہ ثنا 23 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں۔

سری لنکن بائولرز ادیشیکا پرابودھانی اور کویشا دلہاری نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا 141 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، چماری اتاپتو نے 63 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، جس میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل ہیں، انوشکا سنجیوانی 24 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں۔ پاکستانی بائولر سعدیہ اقبال نے 16 رنز کے عوض 4 اہم وکٹیں حاصل کیں جبکہ ندا ڈار اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس فتح کے بعد سری لنکن ویمنز ٹیم ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئی ہے جہاں اتوار کے روز اس کا مقابلہ بھارت کے ساتھ ہوگا۔

مزید خبریں