سینٹ لوسیا ۔ 15 نومبر (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں (کل) جمعہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ویسٹ انڈیز میں اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اور میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں (کل) جمعہ کو مزید دو میچز …
ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں (کل) گروپ اے کے دو میچ کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
سینٹ لوسیا ۔ 15 نومبر (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں (کل) جمعہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ویسٹ انڈیز میں اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اور میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں (کل) جمعہ کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، دونوں میچز گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جائینگے۔ پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی








