ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول جاری

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 12 جون کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراونڈ میں ہوگا، جہاں میزبان انگلینڈ اپنے سفر کا آغاز سری لنکا کے خلاف کرے گا۔ اسی میدان میں 14 جون کو روایتی حریف بھارت اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ نیدرلینڈز اپنی پہلی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شرکت میں بنگلہ دیش …

لاہور۔19مئی (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 12 جون کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراونڈ میں ہوگا، جہاں میزبان انگلینڈ اپنے سفر کا آغاز سری لنکا کے خلاف کرے گا۔ اسی میدان میں 14 جون کو روایتی حریف بھارت اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ نیدرلینڈز اپنی پہلی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شرکت میں بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترے گا۔مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں کئی اہم مقابلے شیڈول ہیں، جن میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ خاص توجہ کا مرکز ہوگا۔ جنوبی افریقہ بعد میں بھارت کے خلاف بھی اسی میدان میں کھیلے گا۔ یہ گراونڈ ماضی میں بھی کئی یادگار عالمی مقابلوں کی میزبانی کر چکا ہے۔

ہیڈنگلے میں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان پڑوسی ممالک کا دلچسپ مقابلہ 20 جون کو ہوگا۔ آسٹریلیا بھی اسی میدان میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے خلاف میچز کھیلے گا۔ یہ میدان تاریخی ایشز مقابلوں اور شاندار انفرادی کارکردگیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ہیمپشائر بال میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اپنے ابتدائی تین میچز ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ اسی مقام پر آسٹریلیا، نیدرلینڈز، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بھی اہم میچز ہوں گے۔ یہ میدان 2003 میں انگلینڈ کے پہلے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کی میزبانی بھی کر چکا ہے۔برسٹل کانٹی گرانڈ میں جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کا مقابلہ 25 جون کو ہوگا، جبکہ ویسٹ انڈیز سری لنکا اور آئرلینڈ کے خلاف اسی مقام پر کھیلے گا۔

برسٹل 2017 ویمنز ورلڈ کپ کے کئی سنسنی خیز مقابلوں کا گواہ رہ چکا ہے۔لندن کے تاریخی اوول گرانڈ میں دونوں سیمی فائنلز 30 جون اور 2 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل گروپ مرحلے میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا بڑا مقابلہ بھی یہیں ہوگا۔ٹورنامنٹ کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا، جسے کرکٹ کا گھر کہا جاتا ہے۔ انگلینڈ کو اس میدان پر ماضی میں عالمی فائنلز میں یادگار کامیابیاں ملی ہیں، جن میں 2009 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2017 ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ شامل ہیں۔ لارڈز میں گروپ مرحلے کے دوران انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان بھی اہم مقابلے ہوں گے۔

مزید خبریں