لاہور ۔ 15 مئی (اے پی پی ) ویمن ورلڈ کپ 24 جون سے 24 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لیسیسٹر میں کھیلے گی۔ قومی ویمن ٹیم میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف 20 اور 22 جون کو وارم اپ میچ کھیلے گی۔ ویمن ورلڈ کپ …
ویمن ورلڈ کپ 24 جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا، قومی ویمن کرکٹ ٹیم پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی
لاہور ۔ 15 مئی (اے پی پی ) ویمن ورلڈ کپ 24 جون سے 24 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لیسیسٹر میں کھیلے گی۔ قومی ویمن ٹیم میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف 20 اور 22 جون کو وارم اپ میچ کھیلے گی۔ ویمن ورلڈ کپ کےلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ ان کےلئے نہ صرف پاکستان میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے بلکہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ میں بھی دو ہفتے کا تربیتی کیمپ ہوگا ۔ ورلڈ کپ کےلئے اعلان کردہ ٹیم میں عائشہ ظفر، ناہیدہ بی بی، میرینہ اقبال، بسمعہ معروف، جویریہ خان، سعدیہ نین فاطمہ عابدی، سدرہ نواز ( وکٹ کیپر) ثناءمیر ( کپتان)، کائنات امتیاز، عثماویہ اقبال کھوکھر، ناصرہ سندھو، غلام فاطمہ، سعدیہ یوسف شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں عائشہ اشعر ( ٹیم مینجر)، صبیح اظہر ( ہیڈ کوچ )، ابرار احمد ( ٹرینر) محمد زبیر احمد ( ویڈیو اینالسٹ)، شاہد انور ( بیٹنگ کوچ ) شامل ہیں ۔









