وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کے شہر ہیوسٹن منتقل کیا جا رہا ہے، صدرڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔20فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کے شہر ہیوسٹن منتقل کیا جا رہا ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نے ریاست جارجیا میں ایک سٹیل پلانٹ میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے وینزویلا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور اس وقت 50 ملین بیرل تیل بڑے بحری جہازوں کے ذریعے ہیوسٹن کی …

واشنگٹن ۔20فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کے شہر ہیوسٹن منتقل کیا جا رہا ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نے ریاست جارجیا میں ایک سٹیل پلانٹ میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے وینزویلا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور اس وقت 50 ملین بیرل تیل بڑے بحری جہازوں کے ذریعے ہیوسٹن کی جانب روانہ ہے۔

ادھر 3 جنوری کو امریکانے وینزویلا میں ایک فوجی کارروائی کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجے میں امریکی اہلکاروں نے وینزویلا کے رہنما نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا تھا ۔ 5 جنوری کو دونوں کو نیویارک کے جنوبی ضلع کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے تاہم انہوں نے الزامات سے انکار کیا۔نکولس مادورو کی حکومت میں ایگزیکٹو نائب صدر رہنے والی ڈیلسی روڈریگیز اس وقت وینزویلا میں قائم مقام سربراہ مملکت کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔

6 جنوری کو امریکی صدر نے کہا تھا کہ وینزویلا کے حکام امریکا کو فروخت کے لیے 30 سے 50 ملین بیرل تیل منتقل کریں گے اور اس معاہدے سے حاصل ہونے والی رقم کی نگرانی وہ خود کریں گے۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ اس نئے تیل معاہدے سے حاصل ہونے والی رقم صرف امریکی ساختہ مصنوعات کی خریداری کے لیے استعمال کی جائے گی۔