وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر3,811 ہو گئی ہے، جبکہ 16,740 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 3,811 ہوگئی

مزید خبریں
کراکس ۔9جولائی (اے پی پی):وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر3,811 ہو گئی ہے، جبکہ 16,740 افراد زخمی ہوئے ہیں۔تاس کے مطابق یہ اعداد و شمار قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگیزنے سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے جاری کیے۔جارج روڈریگیز کے مطابق زلزلے کے باعث 17,907افراد بے گھر ہو گئے، 190 عمارتیں مکمل طور پر تباہ جبکہ856 کو شدید نقصان پہنچا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران6,462 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا گیا، جبکہ27,398 زخمیوں کو اسپتالوں اور طبی مراکز میں علاج فراہم کیا گیا۔ حکام کے مطابق 86,794 متاثرہ خاندانوں کو امداد دی گئی اور9,603 ٹن خوراک تقسیم کی گئی۔








