وینزویلا نے اقوامِ متحدہ سے امریکی حملوں کو غیر قانونی قرار دینے کا مطالبہ کر دیا

اقوام متحدہ ۔17اکتوبر (اے پی پی):وینزویلا نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی افواج کی وینزویلا کے ساحلی علاقوں میں بحری جہازوں پر مہلک حملوں کو غیر قانونی قرار دے اور وینزویلا کی خودمختاری کے حق میں باضابطہ بیان جاری کرے۔رائٹرز کے مطابق وینزویلا کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب سیموئیل مونکادا کی جانب سے 15 رکنی سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط میں …

اقوام متحدہ ۔17اکتوبر (اے پی پی):وینزویلا نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی افواج کی وینزویلا کے ساحلی علاقوں میں بحری جہازوں پر مہلک حملوں کو غیر قانونی قرار دے اور وینزویلا کی خودمختاری کے حق میں باضابطہ بیان جاری کرے۔رائٹرز کے مطابق وینزویلا کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب سیموئیل مونکادا کی جانب سے 15 رکنی سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی حملوں میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہوئے۔

خط میں الزام لگایا گیا کہ یہ حملے "بین الاقوامی پانیوں میں سفر کرنے والے شہری بحری جہازوں” پر کیے گئے۔خط میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان حملوں کی "تحقیقات کرے تاکہ ان کے غیر قانونی ہونے کا تعین کیا جا سکے” اور ایک بیان جاری کرے جس میں "ریاستوں، بشمول وینزویلا، کی خودمختاری، سیاسی آزادی اور علاقائی سالمیت کے لیے غیر مشروط احترام کے اصول” کی توثیق کی جائے۔یہ پیش رفت اُس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کیریبین میں فوجی موجودگی میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے حالیہ حملوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی قرار دیا ہے، تاہم اس کی کوئی ٹھوس شہادت فراہم نہیں کی گئی۔ادھر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دارالحکومت کراکس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے طویل عرصے سے دنیا بھر میں بغاوتوں سے منسلک رہی ہے

، لیکن پہلے کسی بھی حکومت نے کھلے عام اسے قتل، حکومتوں کے تختے الٹنے اور ممالک کی تباہی کا حکم نہیں دیا۔مادورو نے دعویٰ کیا کہ سی آئی اے کو وینزویلا کے امن کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائیوں کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید خبریں