وینزویلا کا امریکا کی بحیرہ کیریبین میں "فوجی جارحیت” پر احتجاج، 27 شہری ہلاکتوں کا الزام

کراکس ، یوگنڈا ۔16اکتوبر (اے پی پی):وینزویلا نے امریکا کی جانب سے بحیرہ کیریبین میں بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی اور میزائل حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے کھلی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق یوگنڈا میں جاری غیرجانبدار ممالک کی تحریک کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل نے کہا کہ امریکی افواج نے بین …

کراکس ، یوگنڈا ۔16اکتوبر (اے پی پی):وینزویلا نے امریکا کی جانب سے بحیرہ کیریبین میں بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی اور میزائل حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے کھلی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

شنہوا کے مطابق یوگنڈا میں جاری غیرجانبدار ممالک کی تحریک کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل نے کہا کہ امریکی افواج نے بین الاقوامی پانیوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کم از کم 27 بے گناہ شہریوں کو قتل کیا، جو ماورائے عدالت قتل کے زمرے میں آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے وینزویلا کی سرحدوں کے قریب فوجی سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ قتل سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیے گئے اور ان کا مقصد صرف خوف و ہراس پھیلانا ہے۔ایوان گل نے الزام عائد کیا کہ امریکا دراصل وینزویلا میں حکومت کی تبدیلی کا پرانا اور ناکام منصوبہ دوبارہ زندہ کرنا چاہتا ہے تاکہ ہمارے قدرتی وسائل پر قبضہ جمایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی طرف سے عائد یکطرفہ پابندیاں اور معاشی ناکہ بندیاں دراصل ایک نیا نوآبادیاتی ہتھیار ہیں جن کے ذریعے اقوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ٹیلیگرام پر جاری اپنے پیغام میں ایوان گل نے بتایا کہ اجلاس کے دوران دوست ممالک نے وینزویلا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور بحیرہ کیریبین میں جاری امریکی سرگرمیوں کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

مزید خبریں