واشنگٹن۔5جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی نئی رہنما کو دھمکی دی ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے امریکا کے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد ملک کی نئی رہنما کو امریکا کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔دوسری جانب وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگوز نے امریکا کے ساتھ متوازن اور احترام پر مبنی تعلقات کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر ٹرمپ …
وینزویلا کی نئی رہنما کو عدم تعاون کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی،امریکی صدر کی دھمکی

مزید خبریں
واشنگٹن۔5جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی نئی رہنما کو دھمکی دی ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے امریکا کے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد ملک کی نئی رہنما کو امریکا کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔دوسری جانب وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگوز نے امریکا کے ساتھ متوازن اور احترام پر مبنی تعلقات کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نےوینزویلا میں تیل و گیس اور دیگر وسائل تک رسائی نہ دیئے جانے کی صورت میں ملک پر دوسرے حملے کی دھمکی بھی دی۔ انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایئر فورس ون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وینزویلا کی انتظامیہ کے باقی ارکان تعاون نہیں کرتے ہیں تو امریکا وینزویلا پر دوسرا فوجی حملہ کر سکتا ہے۔ اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار دی اٹلانٹک کو انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگوز وہ نہیں کرتی ہیں جو صحیح ہے تو انہیں اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گا جو شاید نکولس مادورو سے سے بھی زیادہ ہو۔
وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگوز نے گزشتہ روز ٹیلی گرام پر کہا کہ ہم امریکا اور وینزویلا کے درمیان متوازن اور احترام پر مبنی تعلقات کی طرف بڑھنے کو ترجیح سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکی حکومت کو تعاون کے ایجنڈے پر مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہیں جس کا مقصد مشترکہ ترقی کرنا ہے۔ دوسری طرف امریکا کے ہاتھوں پکڑے گئے وینزویلا کے صدر کے 39 سالہ بیٹے نکولس مادورو گوئرا نے شہریوں کو سڑکوں پر نکلنےکے لئے کہا ہے۔ انہوں نے ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ آپ ہمیں گلیوں میں دیکھیں گے، آپ ہمیں لوگوں کے اطراف دیکھیں گے، آپ ہمیں وقار کا جھنڈا لہراتے دیکھیں گے۔








