و فاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی زیر صدارت کرتارپور سے متعلق بین الوزارتی اجلاس

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر ڈاکٹر نورالحق قادری کی زیر صدارت کرتارپور سے متعلق بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا جس میں کرتارپور پی سی۔1 کی منظوری اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں عملے کی بھرتی سے متعلق بات چیت ہوئی۔ وزارت مذہبی امور کے کمیٹی روم میں پیر کو منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر ڈاکٹر نورالحق قادری کی زیر صدارت کرتارپور سے متعلق بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا جس میں کرتارپور پی سی۔1 کی منظوری اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں عملے کی بھرتی سے متعلق بات چیت ہوئی۔ وزارت مذہبی امور کے کمیٹی روم میں پیر کو منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے کہا کہ کرتارپور پاکستان کے مثبت تشخص کو بین الاقوامی سطح پر اجاگرکرنے کےلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے کہ اس طرح کا میگا منصوبہ 8 سے 10 ماہ کے کم ترین عرصہ میں تکمیل کو پہنچا ہے۔ اجلاس میں طے پایا کہ عنقریب پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنایا جائے گا جس میں 150 لوگ بھرتی کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا کہ عنقریب فیز2 پر بھی کام شروع ہو جائے گا۔ دوسرے مرحلہ میں ہوٹل اور مارکیٹ وغیرہ بنانے پر کام کیا جائے گا اور اس میں بین الاقوامی سیاحت کے تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔

مزید خبریں