ْپاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ، فواد عالم کے 109 رنز اور فہیم اشرف کے 64 رنز نے قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی

کراچی ۔27جنوری (اے پی پی):فواد عالم کے 109 رنز اور فہیم اشرف کے 64 رنز نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، اظہر علی کے 51اور محمد رضوان کے 33 رنز نے بھی اہم کردار ادا کیا، پاکستان نے پہلی اننگز میں 88 رنز کی برتری کے ساتھ 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنالئے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان …

کراچی ۔27جنوری (اے پی پی):فواد عالم کے 109 رنز اور فہیم اشرف کے 64 رنز نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، اظہر علی کے 51اور محمد رضوان کے 33 رنز نے بھی اہم کردار ادا کیا، پاکستان نے پہلی اننگز میں 88 رنز کی برتری کے ساتھ 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنالئے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بدھ کو فواد عالم کے 109 رنز اور فہیم اشرف 64 رنز نے کھیل میں قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ اظہر علی کے 51اور محمد رضوان کے 33 رنز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔اظہر علی اوور فواد عالم کے درمیان 55 رنز کی پارٹنرشپ بنی جبکہ فواد عالم اور فہیم اشرف کے مابین 102 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔قومی ٹیم کے بیٹسمینوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیااور کھانے کے وقفے سے قبل اظہر علی اور فواد عالم نے گذشتہ روز کے اسکور 33 رنز میں بغیر کسی نقصان کے مزید 71 رنز کا اضافہ کیا جس سے مجموعی اسکور 104 ہوگیا، کھانے کے وقفے کے بعد دونوں بیٹسمینوں اظہرعلی اور فواد عالم نے اپنی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا توکیشیومہاراج کی گیند پر کٹ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں گیند اظہر علی کے بلے کا کنارہ لیتی ہوئی وکٹ کیپر کپتان کوئنٹن ڈی کوک کے ہاتھوں میں چلی گئی، اس طرح وہ کیچ آئوٹ ہوئے، انہوں نے 151 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے4 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور 51رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ جس کے بعد فواد عالم کے ساتھ وکٹ کیپر محمد رضوان کھیلنے کے لئے آئے اور دونوں بیٹسمینوں نے مجموعی اسکور میں 55 رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان کا اسکور جب میں 176 رنز پر پہنچا تو اس موقع پر لیونگی گیڈی کی گیند پر محمد رضوان سلپ میں کھڑے فیلڈر فاف ڈپلیسی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، انہوں نے 59 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے۔ چائے کے قفہ کے بعد فواد عالم نے خوبصوت بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 315 منٹ میں 220 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی سینچری مکمل کی۔ انہوں نے اپنی سینچری میں 9 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ جب مجموعی اسکور 278 رنز پر پہنچا توفواد عالم 245 گیندوں پر 109 رنز بناکر لیونگی نگیڈی کی گیند پرتیز شاٹ کھیلنے کی کوشش میں مڈوکٹ پر فیلڈنگ کرنے والے ٹیمباباوئوما کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔جس کے بعد فہیم اشرف بھی84 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بناکر این رچ نارٹ جی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، انہوں نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ کھیل کے اختتام کے قبل حسن علی اور نعمان علی باالترتیب 11 اور 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور کھیل کے تیسرے روز کا آغاز کریں گے۔اس سے قبل گذشتہ روز قومی ٹیم کی اننگ کا آغاز عمران بٹ اور عابدعلی نے کیا ، ابتداء ہی میں اوپنر عابد علی صرف 4 رنز بنانے کے بعد کاگیسورابادا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ اگلے ہی لمحہ عمران بٹ 9 رنز بناکر گیسورابادا کی گیند پر ہی لیگ گلی میں موجود متبادل فیلڈر ڈی پیٹرسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، اس طرح اسکورڈ بورڈ پر آویزاں مجموعی اسکور صرف 15 رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ کپتان بابراعظم کی گری جو مجموعی اسکور 26 رنز پر آئوٹ ہوئے، انہوں نے 30 گیندیں کھیل کر انفرادی طور 7 رنز بنائے اور انہیں کیشیومہاراج نے ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ اگلی ہی گیند پر نائٹ واچ مین شاہین شاہ آفریدی صفر کے اسکور پر این رچ نارٹ جی کی گیند کلین بولڈ ہوگئے۔پاکستانی بیٹسمینوں نے ابتک 30 چوکے اور 2 چھکے لگائے ہیں۔ پاکستان ٹیم کی پہلی وکٹ 5 رنز، دوسری وکٹ 15، تیسری وکٹ 26 ، چوتھی وکٹ 27، پانچویں وکٹ 121، چھٹی وکٹ 176، ساتویں وکٹ 278 اور آٹھویں وکٹ 295 رنز پر گری۔جنوبی افریقہ کے بالرکاگیسورابادا ، کیشیومہاراج، این رچ نارٹ جی اورلیونگی نگیڈی نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ایڈن مارک ریم،ڈین ایلگر،فاف ڈپلیسی،راسی وینڈر سوزن،ٹیمباباوئوما،کپتان کوئنٹن ڈی کوک،جورج لینڈے، کیشیومہاراج، کاگیسورابادا ،این رچ نارٹ جی اور لیونگی نگیڈی شامل ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ (ڈیبیو)،اظہر علی، کپتان بابر اعظم، فواد عالم، محمد رضوان،فہیم اشرف، یاسر شاہ،حسین علی، نعمان علی(ڈیبیو) اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ میچ میں امپارنگ کے فرائض احسن رضا اور علیم ڈار سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹی وی امپائر آصف یعقوب ہیں۔