ٹائیگر فورس کی خدمات کے حوا لے سے عثمان ڈار اور چیف سیکرٹری پنجاب کاجلاس،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انتظامی افسران کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

لاہور۔17 جون (اے پی پی )ٹائیگر فورس کی خدمات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے آئندہ دو ماہ کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نو جوانان عثمان ڈار اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا اہم اجلاس،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انتظامی افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور عثمان ڈار کا ٹائیگر فورس کی پہچان کیلئے شناختی علامت جاری کرنے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور، شناخت کیلئے رضا کاروں کو خصوصی جیکٹس یا شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ اجلاس میںسیالکوٹ کی انتظامیہ کو اس سلسلے میں ابتدائی ٹیسٹ رن ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی،منظوری کے بعد ماڈ ل کو پورے ملک میں شروع کیا جائے گا، اجلاس میں مسائل کی نشاندہی اور بر وقت تدارک کیلئے ٹائیگر فورس اور انتظامیہ کے مابین بہتر کوآرڈینیشن کیلئے ضلعی سطح پر خصوصی ڈیسک قائم کرنے کے حوا لے سے شاہ محمود قریشی نے عثمان ڈار اور چیف سیکرٹری کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا ئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کے حلقے میں ٹائیگر فورس کی حاضری کا تناسب 60فیصد ہے، اجلاس میں اگلے دو ماہ کے دوران متوقع سیلاب، پرائس کنٹرول، شجر کاری، کورونا وائرس کی روک تھام کے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد، یوٹیلیٹی سٹورز اور لاک ڈاؤن میں ٹائیگر فورس کی ذمہ داریوں سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی،چیف سیکرٹری نے رہنمائی فراہم کرنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔