ٹام ہرٹلی کی تباہ کن بائولنگ،انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 28 رنز سے شکست دے دی، اولی پوپ کی 196رنز کی دلکش اننگز

حیدر آباد۔28جنوری (اے پی پی):انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 28 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، بھارتی ٹیم 231 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، ٹام ہرٹلی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 وکٹیں حاصل کیں ، اولی پوپ کو 196 رنز کی …

حیدر آباد۔28جنوری (اے پی پی):انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 28 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، بھارتی ٹیم 231 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، ٹام ہرٹلی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 وکٹیں حاصل کیں ،

اولی پوپ کو 196 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ راجیو گاندھی اسٹیڈیم ، حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 420 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، اولی پوپ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 196 رنز بنائے جس میں 21 چوکے شامل تھے

، جسپریت بمراہ نے چار ، روی چندرن ایشون نے تین اور روندرا جدیجا نے ایک وکٹ حاصل کی ، بھارت کو پہلی اننگز میں 190 رنز کی برتری کے باعث جیت کے لیے 231 رنز کا ہدف ملا ، بھارتی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کپتان روہیت شرما 39 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے

،جیسوال 15، شبمن گل صفر، راہول 22، اکثرپٹیل 17، شیریاس آئر 13، جدیجا 2، سریکاربہارت اور ایشوشن 28،28اور محمدسراج 12رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،

ٹام ہرٹلی کی تباہ کن بائولنگ،انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 28 رنز سے شکست دے دی، اولی پوپ کی 196رنز کی دلکش اننگز

انگلینڈ کی جانب سے ٹام ہرٹلی نے تباہ کن بائولنگ کی اور 62 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔