اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان، ضلع ٹانک میں مدرسے کے طالب علموں کو شجرکاری میں مگن دیکھ کر اچھا لگا،ہمیں اسی مثبت سرگرمیوں کی اسی سوچ کوفروغ دینا ہوگا۔ٹوئیٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ جنوبی وزیرستان، ضلع ٹانک میں مدرسے کے طلبہ شجرکاری میں مگن دیکھ اچھا لگا۔انہوں نے کہا …
ٹانک میں مدرسے کے طالب علموں کو شجرکاری میں مگن دیکھ کر اچھا لگا،وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان، ضلع ٹانک میں مدرسے کے طالب علموں کو شجرکاری میں مگن دیکھ کر اچھا لگا،ہمیں اسی مثبت سرگرمیوں کی اسی سوچ کوفروغ دینا ہوگا۔ٹوئیٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ جنوبی وزیرستان، ضلع ٹانک میں مدرسے کے طلبہ شجرکاری میں مگن دیکھ اچھا لگا۔انہوں نے کہا کہ یہی وہ مثبت سوچ اور جستجو ہے جس کو ہمیں مزید فروغ دینا ہے، تاکہ ہماری نسلوں کے لئے پاکستان نہ صرف مضبوط اور محفوظ رہے، بلکہ ان بچوں کوذہنی طور پرآئندہ کے لئے اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کا بھی بہتر ادراک ہو۔








