ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

میلبورن۔29جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں پہنچ گئیں۔اے ایف پی کے مطابق 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 31 سالہ یوکرین کی حریف کھلاڑی ایلیناسویٹولینا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے …

میلبورن۔29جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں پہنچ گئیں۔اے ایف پی کے مطابق 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 31 سالہ یوکرین کی حریف کھلاڑی ایلیناسویٹولینا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 114 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
میگا ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا کا مقابلہ 31 سالہ یوکرین کی حریف کھلاڑی ایلینا سویٹولینا سے تھا جس میں آریانا سبالینکا ا نے انتہائی شاندار کارکاردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یوکرین کی کھلاڑی ایلینا سویٹولینا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ آریاناسبالینکا ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کھلاڑی پر حاوی رہیں۔انہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔آریاناسبالینکا جو 2023 اور 2024 میں آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت چکی ہیں، مسلسل چوتھی بار فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
27 سالہ سبالینکا نے رواں میگا ایونٹ میں اب تک کوئی سیٹ نہیں ہارا اور ان کی فتوحات کا سلسلہ 11 میچز تک پہنچ چکا ہے۔