ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

میلبورن۔27جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا اپنے شاندار اور بااعتماد کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18سالہ امریکی حریف کھلاڑی ایوا جووِچ کو آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔اے ایف پی کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 27سالہ بیلاروس کی ٹینس …

میلبورن۔27جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا اپنے شاندار اور بااعتماد کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18سالہ امریکی حریف کھلاڑی ایوا جووِچ کو آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔اے ایف پی کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 27سالہ بیلاروس کی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 18 سالہ امریکی حریف کھلاڑی ایواجووچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 واں میگا ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا کا مقابلہ 18 سالہ امریکی حریف کھلاڑی ایواجووچ سے تھا جس میں آریانا سبالینکا ا نے انتہائی شاندار کارکاردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی حریف کھلاڑی ایوا جووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 0-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یہ میچ میلبورن میں شدید گرمی کے دوران کھیلا گیا، جہاں درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ (104 فارن ہائیٹ) سے تجاوز کر گیا تھا۔

روڈ لیور ایرینا کی چھت میچ کے دوران کھلی رہی۔ آریاناسبالینکا نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے سیٹ میں 0-3 کی برتری حاصل کی، تاہم ایواجووِچ نے سخت مقابلہ کیا اور نویں گیم میں تین بریک پوائنٹس بھی حاصل کیے۔دوسرے سیٹ میں آریاناسبالینکا نے مکمل غلبہ قائم رکھا اور بغیر کوئی گیم ہارے میچ اپنے نام کر لیا۔ میچ کے بعد آریاناسبالینکا نے کہا کہ سکور لائن کے برعکس مقابلہ آسان نہیں تھا۔ ان کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں نے گزشتہ چند راؤنڈز میں انہیں سخت آزمائش میں ڈالا ہے اور ایوا جووِچ نے شاندار ٹینس کا مظاہرہ کیا۔

آریاناسبالینکا جو 2023 اور 2024 میں آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت چکی ہیں، مسلسل تیسری بار فائنل تک پہنچنے کی کوشش میں ہیں۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ کوکو گاف اور ایلینا سویٹولینا کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح کھلاڑی سے ہوگا۔امریکی نژاد ایوا جووِچ کے والدین کا تعلق سربیا اور کروشیا سے ہے، اور وہ سربین سٹار نوویک جوکووچ سے بھی رہنمائی حاصل کر رہی ہیں، جسے ان کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

C

مزید خبریں