ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا برسبین انٹرنیشنل ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

برسبین۔7جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی کرسٹینا بکسا کو شکست دی اور اگلے …

برسبین۔7جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی کرسٹینا بکسا کو شکست دی اور اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ڈبلیو ٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی حریف کھلاڑی کرسٹینا بکسا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 1-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ رومانیہ کی ٹینس کھلاڑی سورانا کرسٹیا سے ہوگا۔